وفاقی حکومت نے مون سون سیزن سے قبل دریا ئوں کے حفاظتی بندوں کے سروے کا فیصلہ کیا ہے ۔وفاقی حکومت نے ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حفاظتی اقدامات تیز کرتے ہوئے مشترکہ سروے کی منظوری دے دی ہے فیڈرل فلڈ کمیشن نے چاروں صوبوں کے محکمہ آبپاشی کو باضابطہ مراسلہ جاری کردیا ہے، ہدایت کی گئی ہے کہ تمام صوبے حفاظتی بندوں کا مشترکہ سروے کریں اور اس دوران بندوں میں موجود نقائص کی نشاندہی کرکے فوری اصلاحی اقدامات تجویز کیے جائیں۔ فیڈرل فلڈ کمیشن نے صوبائی حکام کو ہدایت کی ہے کہ سروے کی بنیاد پر ایک جامع رپورٹ تیار کر کے کمیشن کو ارسال کی جائے تاکہ بروقت فنڈزکی فراہمی اور مرمتی کام شروع کیا جا سکے۔مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ تمام تفصیلات اور رپورٹ پندرہ مئی تک جمع کرانا لازمی ہے تاکہ مون سون سے قبل حفاظتی اقدامات کوحتمی شکل دی جا سکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی