i پاکستان

مونس الٰہی کیخلاف ایف آئی آر بحال کرنے کی اپیل15 دسمبر کو سماعت کیلئے مقررتازترین

December 08, 2023

سپریم کورٹ نے مونس الہی کیخلاف ایف آئی آر بحال کرنے کی اپیل سماعت کیلئے مقررکردی۔ جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3رکنی بینچ 15 دسمبر کو سماعت کرے گا،عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیا۔اسپیشل جج سنٹرل لاہور نے مونس الہی کے خلاف ایف آئی اے مقدمہ خارج کردیا تھا۔ لاہورہائیکورٹ نے ایف آئی آر خارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا،ایف آئی اے نے مونس الہی کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی