i پاکستان

موٹر وے پر چلتی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، بروقت کارروائی سے تمام مسافر محفوظ رہےتازترین

April 16, 2026

موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث ایم-5 ملتان سیکٹر میں پیش آنے والا بڑا حادثہ ٹل گیا جہاں ایک مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ترجمان سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق بس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی، تاہم فوری ریسپانس کے ذریعے تمام مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ موٹروے پولیس اور ایف ڈبلیو او کی مشترکہ کوششوں سے آگ پر قابو پایا گیا، جبکہ خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ترجمان کے مطابق بس مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئی جس سے مالی نقصان ضرور ہوا، تاہم انسانی جانیں محفوظ رہیں۔ واقعہ ظاہر پیر کے قریب پیش آیا جب بس لاہور سے کراچی جا رہی تھی۔موٹروے پولیس نے فوری حکمت عملی کے تحت ٹریفک کو متبادل راستوں سے بحال رکھا، جبکہ رفیق احمد اور متعلقہ موبائلز موقع پر موجود رہیں اور صورتحال کو مکمل کنٹرول میں رکھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ 130 ہیلپ لائن پر اطلاع ملتے ہی فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور تمام اقدامات ایس او پیز کے مطابق انجام دیے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی