موٹروے پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے امریکی ڈالرز قیمتی سامان سے بھرا بیگ مالک کے حوالے کر دیا۔ترجمان سینٹر ریجن کے مطابق موٹروے ایم 3 سے ملنے والے بیگ میں امریکی ڈالرز، دیگر قیمتی سامان اور اہم دستاویزات موجود تھیں۔ لاہور سے ملتان جانے والے شہری کا قیمتی بیگ بچیکی سروس ایریا میں رہ گیا تھا۔ شہری نے ہیلپ لائن 130 پر کال کر کے 10 لاکھ روپے مالیت کے بیگ کی گمشدگی کی اطلاع دی تھی۔ترجمان بے بتایا کہ بیگ میں قیمتی موبائل فونز، 1200 امریکی ڈالرز، 50 ہزار پاکستانی روپے (جن کی مجموعی مالیت تقریبا 10 لاکھ بنتی ہے) موجود تھی۔موٹروے پولیس نے مذکورہ بیگ متعلقہ جگہ سے حاصل کر کے اس کے اصل مالک سید عمران احمد کے حوالے کیا، جس پر شہری نے موٹروے پولیس کی دیانتداری اور فرض شناسی کو بھرپور سراہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی