i پاکستان

موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی ،صوابی کے قریب نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کر لیاتازترین

January 12, 2024

موٹروے پولیس کی بڑی کاروائی ،صوابی کے قریب نان کسٹم پیڈ سامان برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس نے موٹروے ایم۔ ون صوابی کے قریب بھاری مقدار میں نان کسٹم پیڈ سامان سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ برآمد شدہ سامان کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے ۔ سیکٹر کمانڈر ایم ون شفیق الرحمن کے پاس خفیہ اطلاعات موجود تھی۔ جس پر موٹروے پولیس کو الرٹ کیا گیا تھا۔ مذکورہ بس کوئٹہ سے پشاور کی جانب جا رہی تھی۔بس کے ڈرائیور اورعملے کو حراست میں لے لیا گیا ۔ برآمد شدہ سامان میں بسکٹس ،جوسز ، ڈیری کریم ، پلاسٹک شاپرز ،ویسٹ کوٹس اور ڈی سی انورٹر شامل ہے ۔ ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد نان کسٹم پیڈ سامان متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی