i پاکستان

موٹروے زیادتی کیس، پراسیکیوشن کی دلائل دینے کی استدعا منظور،سماعت 10 روز کے لیے ملتویتازترین

November 21, 2023

عدالت نے سیالکوٹ موٹروے کیس میں پراسیکیوشن کی دلائل دینے کی استدعا منظور کر لی۔ سیالکوٹ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں مجرم عابد ملہی اور شفقت کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔جسٹس شہرام سرور اور جسٹس علی ضیا باجوہ نے اپیلوں پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے دلائل دینے کے لیے عدالت سے مہلت مانگ لی جسے لاہور ہائی کورٹ نے منظور کر لیا۔ بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 10 روز کے لیے ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی