مہر گڑھ یوتھ لیڈرز کے33 رکنی طلبا وطالبات پر مشتمل وفد نے پارلیمنٹ ہاوس کا دورہ کیا۔وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا جہاں پر انہیں ایوان بالا کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔ وفد نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد کوایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی، فکشنز اور سینیٹ اجلاس کی کاروائی سے متعلق مفصل بریفنگ دی گئی۔بعدازاں وفد نے سینیٹ اجلاس کی کارروائی بھی دیکھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی