i پاکستان

مردان میں لوڈشیڈنگ کیخلاف پی ٹی آئی کارکنان کااحتجاج، ایم پی اے کے ایس ڈی او کو دھکےتازترین

April 01, 2024

خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا اور واپڈا کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے دوران پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے کارکنان ایکسین آفس کے احاطے میں داخل ہوگئے اور واپڈا حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس دوران بات چیت کے لیے آنے والے ایس ڈی او کو ایم پی اے عبدالسلام آفریدی اور مشتعل کارکنوں نے دھکے دے کر واپڈا آفس سے باہر نکال دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی