i پاکستان

مرغی کا گوشت20 روپے سستا ، 563 روپے کلو ہو گیاتازترین

March 18, 2024

برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہو گئی،گوشت 20 روپے سستا ہو گیا۔ برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی سرکاری قیمت 563 روپے مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 374 روپے ہے جبکہ پرچون میں 388 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا جس سے فی درجن قیمت 269 روپے برقرار ہے۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں مرغی مزید مہنگی ہوئی ہے جبکہ سبزیوں کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی