i پاکستان

مری، ایوب نیشنل پارک میں آسمانی بجلی گرنے سے 33 سالہ شخص زخمی، اسپتال منتقلتازترین

June 16, 2026

ایوب نیشنل پارک میں اچانک آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی 1122 ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 33 سالہ محمد وقاص خان کے نام سے ہوئی ہے جو آسمانی بجلی کی زد میں آ کر متاثر ہوا۔ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے قریبی بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے مزید طبی امداد دی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی