ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔ مری میں برف باری کے بعد سڑک سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ رات سے اب تک 5 انچ برف پڑچکی ہے، سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے جس کے باعث ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے جھیکا گلی،کشمیر پوائنٹ سمیت دیگر مقامات پر انتظامات کا جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ تمام اہلکار اور مشینری فعال ہے اور برف کو جلد پگھلانے اور صفائی کے لیے سڑکوں پر نمک کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں کے لیے ایڈوائرزی بھی جاری کردی ہے جس میں شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی