i پاکستان

مری، مختلف علاقوں میں رات گئے آپریشن، غیرقانونی تعمیرات مسمار، تعمیراتی سامان ضبطتازترین

January 13, 2024

مری کے مختلف علاقوں میں رات گئے آپریشن کے دوران متعدد غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔ حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر مری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ مسیاڑی، جھیکا گلی سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا۔ انتطامیہ کے مطابق غیر قانونی تعمیرات کو نہ صرف مسمار کیا جارہا ہے بلکہ تعمیراتی سامان بھی ضبط کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی