i پاکستان

مری ٹریفک حادثے کا مفرور ڈرائیور گرفتارتازترین

June 12, 2026

مری میں ہونے والے المناک ٹریفک حادثے کے مفرور ڈرائیور کو موٹر وے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مفرور ڈرائیور کو خفیہ اطلاع پر پمز اسپتال سے گرفتار کیا گیا، جس کے بعد اسے مری پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔تھانہ مری میں موٹر وے پولیس کی مدعیت میں ڈرائیور کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں ملتان کے ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔کجوٹ مین پی ٹی ڈی سی ٹورسٹ اسپاٹ کے قریب وین بے قابو ہو کر حفاظتی دیوار سے جا ٹکرائی تھی اور فیول ٹینک پھٹنے سے گاڑی میں آگ لگ گئی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی