i پاکستان

مریدکے: بس اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک نوجوان جاں بحق، دوسرا شدید زخمیتازترین

September 17, 2026

مریدکے نارووال روڈ پر لدھیکے کے قریب بس اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی عمر تقریبا 25 سال ہے، تاہم اس کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دوسرے نوجوان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بے ہوشی کی حالت میں لاہور کے ہسپتال منتقل کردیا گیاحادثے کے بعد بس ڈرائیور گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ نارنگ پولیس نے بس کو اپنی تحویل میں لے کر فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی