i پاکستان

مریدکے ، ن لیگی رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق،حملہ آور فرارتازترین

September 12, 2026

ضلع شیخوپورہ کے علاقے مریدکے میں مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق چیئرمین بلدیہ شیخ شبیر قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق شیخ شبیر احمد جی ٹی روڈ پر مریدکے کے نزدیک اپنی فلور فیکٹری سے نکل کر لاہور اپنے گھر کی طرف کار پر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگا کر بیٹھے ہوئے کار سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں شیخ شبیر موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ نامعلوم افراد فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔ مقتول شیخ شبیر احمد کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مرید کے منتقل کر دیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی