i پاکستان

مریم اورنگزیب کی عدالت آمد پر چور چور کے نعرے لگانے والا وکیل گرفتارتازترین

January 20, 2024

مریم اورنگزیب کی عدالت آمد پر چور چور کا نعرہ لگانے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا۔ مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئیں تو اس دوران عتیق الرحمان نامی وکیل نے چور چور کے نعرے لگائے۔ پولیس کے مطابق وکیل عتیق الرحمان کو نعرے بازی سے منع کیا گیا لیکن اس کے باوجود وہ کارکنوں کو اشتعال دلاتا رہا جس پر وکیل کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہیکہ وکیل عتیق الرحمان سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں بطور ملزم پیشی کے لیے آیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی