i پاکستان

مریم اورنگزیب پنجاب میں مریم نواز کی معاونت کریں گیتازترین

February 23, 2024

 مسلم لیگ(ن)کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے مشاورت سے کیا ہے۔ مریم اورنگزیب پنجاب میں وزیراعلی  مریم نواز کی معاونت کریں گی۔ واضح رہے کہ مریم اورنگزیب دو بار رکن قومی اسمبلی، دو بار وفاقی وزیراطلاعات رہ چکی ہیں، مریم اورنگزیب پہلی بار پنجاب اسمبلی کی رکن کے طورپر حلف اٹھائیں گی۔ 

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی