i پاکستان

مریم نواز ایک شفیق ماں، وعدے نہیں عملی اقدامات کرتی ہیں، عظمی بخاریتازترین

March 17, 2026

وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز ایک شفیق ماں کی طرح پنجاب کے لوگوں کی خدمت کر رہی ہیں۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب حکومت خود چل کر لوگوں کے گھر تک پہنچ رہی ہے، رمضان میں اربوں روپے کی امداد لاکھوں شہریوں کی دہلیز تک پہنچائی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز وعدے نہیں کرتی عملی اقدامات کرتی ہیں اور ان کے نتائج بھی آتے، پنجاب میں جھوٹے وعدے اور سیاسی شعبدہ بازی کرنے والوں کا وقت گزر گیا، پہلے حکومتیں سالوں بعد منصوبوں کو مکمل کرتی تھیں اب پنجاب میں ہر مہینے منصوبے مکمل ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دو سال میں مریم نواز نے 100 سے زائد منصوبے شروع کر کے ریکارڈ قائم کئے۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ آج کوئی صوبائی حکومت کارکردگی میں پنجاب کے ساتھ مقابلہ یا موازنہ نہیں کر سکتی، مریم نواز کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کرنے والوں کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑ رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی