i پاکستان

مریم نواز اسلام آباد پہنچ گئیں، نواز شریف کی واپسی کے لیے ممبران اور عہدے داران سے ملاقات کریں گیتازترین

September 16, 2023

پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئیں نواز شریف کی واپسی کے لیے قومی صوبائی اسمبلی کے ممبران اور عہدے داران سے ملاقات کریں گی مسلم لیگ نون کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مریم نواز شریف قائد محمد شریف کی وطن واپسی اوراستقبال کے لئے مشاورتی اجلاس سے خطاب کریں گی مریم نواز شریف آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کی مرکزی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداروں سے ملاقات اور مشاورت کریں گی ۔قائد نواز شریف کے استقبال کی تیاریوں کے سلسلے میں گزشتہ روز لاہور میں سابق ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس ہوا تھا مریم نواز شریف اسلام آباد، راولپنڈی ریجن کے سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کریں گی مریم نواز شریف اسلام آباد، راولپنڈی ریجن کے مرکزی عہدے داروں سے ملاقات بھی کریں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی