i پاکستان

مریم نواز کے بیان کیخلاف پیپلز پارٹی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آئوٹتازترین

October 03, 2025

مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آئوٹ کر دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت جمعہ کو ہونے والے اجلاس میں پیپلز پارٹی نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے بیان کے خلاف واک آئو ٹ کیا۔اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر کا کہنا تھا ہم نے یہاں احتجاج کیا تھا اس کے بعد حکومتی ٹیم آئی تھی جس سے مذاکرات ہوئے، آن گرائونڈ حالات جوں کے توں ہیں اور کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم اس وقت اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے جب تک حالات تبدیل نہیں ہوتے، ہم ایوان سے بطور احتجاج واک آوٹ کرتے ہیں۔بعد ازاں حکومتی ارکان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کو منا کر واپس قومی اسمبلی اجلاس میں لے آئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی