i پاکستان

مریم نواز کے حلقے کے فارم45،47 کیلئے درخواست الیکشن کمیشن کو ارسالتازترین

April 03, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے حلقے کے تصدیق شدہ فارم 45 اور 47 کی فراہمی کی درخواست الیکشن کمیشن کو ارسال کردی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عابد عزیز نے ناکام امیدوار مہر شرافت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کے روز درخواست گزار واضح برتری سے جیت رہا تھا، مبینہ طور پر نتائج تبدیل کرتے ہوئے ن لیگ کی امیدوار مریم نواز کو جتوا دیا گیا، اب تصدیق شدہ فارم 45 اور 47 فراہم نہیں کیے جا رہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ مذکورہ تصدیق شدہ فارم فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کے حلقے کے تصدیق شدہ فارم 45 اور 47 کی فراہمی لیے دائر درخواست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی