i پاکستان

مریم نواز کا خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچانے پر اے ایس پی شہر بانو کو خراج تحسینتازترین

February 26, 2024

نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے خاتون کو پرتشدد ہجوم سے بچانے پر اے ایس پی شہر بانو کو خراج تحسین پیش کیا ہے،اپنے ایک بیان میں نامزد وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ اے ایس پی گلبرگ شہربانو نقوی نے بہادری، عقل مندی اور فرض شناسی کا مثالی مظاہرہ کیا، شہربانو بروقت نہ پہنچتیں تو حادثہ ہونے کا خطرہ تھا، شہربانو آپ کا شکریہ!آپ پر ہم سب کو فخر ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ دبائو، تعداد اور حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے آپ نے قانون اور انسانیت دونوں کا سراونچا کیا، توقع کرتی ہوں پولیس فورس کا ہر فرد اسی جذبے سے عوام کے جان ومال کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی