نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا رواں ماہ دورہ سندھ متوقع ہے اور کراچی و حیدرآباد کے دورے کا شیڈول تیار کیاجارہاہے،ذرائع ن لیگ کے مطابق مریم نواز کیدورے کے دوران ن لیگ سندھ کے نئیعہدیداروں کا اعلان متوقع ہے جبکہ مسلم لیگ ن سندھ نے مریم نوازکے مجوزہ دورے سے قبل اجتماع کارکنان شروع کردیے،ذرائع کے مطابق ن لیگی قیادت ہم خیال سیاسی جماعتوں کیساتھ بھی سندھ کے حوالے سے رابطے کررہی ہے ، مریم نواز کی لندن روانگی سے قبل کراچی آمد کا امکان ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی