i پاکستان

مریم نواز کی لاہور شہر سے تجاوزات ہٹانے کیلئے ایک ماہ کی مہلتتازترین

March 01, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دکانوں کے باہر رکھا سامان ہٹانے کیلئے انتظامیہ کو ایک ماہ کی مہلت دے دی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دکانوں کے سامنے سامان رکھنے کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات کا نوٹس لے لیا۔ شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے شکایت کی کہ دکانداروں نے سامان باہر رکھا ہوا ہے، ٹھیلے اور ریڑھی والوں کی تجاوزات کے باعث آمدورفت میں شدید مشکلات ہیں، تجاوزات کی وجہ سے آئے روز حادثات ہوتے ہیں۔ شہریوں کی شکایت پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ راستوں اور بازاروں میں ٹریفک کی بندش اور رکاوٹوں کو دور کیا جائے، دکاندار سامان اپنی دکانوں کی حدوں میں رکھیں، یقینی بنائیں ریڑھی بان متعین جگہوں پر ٹھیلے لگائیں تاکہ شہریوں کے ساتھ دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو تکلیف نہ ہو۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ایک ماہ میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ کرنے اور ٹریفک کی روانی اور شہریوں کیلئے آسانی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی