i پاکستان

مریم نواز کی رمضان پیکیج کی اشیا کا اعلی معیار یقینی بنانے کی ہدایتتازترین

March 05, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے رمضان پیکیج کی اشیا کا اعلی معیار یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت رمضان پیکیج کی شفاف تقسیم اور مانیٹرنگ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا۔ پنجاب کی تاریخ کے سب سے بڑے رمضان پیکیج کی تقسیم پر وزیراعلی کو حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رمضان پیکیج کی شفاف انداز میں مستحقین میں فراہمی کے نظام کو فول پروف بنایا گیا ہے، لائیوڈیش بورڈ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پیکیج کی تقسیم کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ شکایات کے ازالے کیلئے ہیلپ لائن قائم کردی گئی جس کا باضابطہ آغاز کل سے ہوگا، ہیلپ لائن کے ذریعے مستحقین شکایات سے آگاہ کرسکیں گے۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ آٹا، گھی، چینی سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کے معیار پر شکایت برداشت نہیں کروں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی