i پاکستان

مریم نواز ملکی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی منتخبتازترین

February 26, 2024

ن لیگ اور اتحادیوں کی مشترکہ امیدوار مریم نواز پنجاب کی وزیراعلی منتخب ہو گئیں۔ مریم نواز ملک کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعلی ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر نتائج کا اعلان کیا۔ مسلم ن لیگ اور اتحادیوں کی مشترکہ امیدوار مریم نواز220ووٹ لے کر وزیراعلی پنجاب منتخب ہوئیں۔ اپوزیشن کے بائیکاٹ اور واک آئوٹ کے باعث رانا آفتاب کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے۔اسپیکر کے اعلان کے بعد مریم نواز نے قائد ایوان کی نشست سنبھال لی۔اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا ۔ ن لیگ نے مریم نواز اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے رانا آفتاب احمد خان کو وزیراعلی پنجاب کا امیدوار نامزد کیا تھا،رانا آفتاب نینکتہ اعتراض پر بات کرنا چاہی مگر اسپیکر نے اجازت نہیں دی۔ ملک احمد نے کہا کہ آج کا اجلاس صرف وزیراعلی کے چنا ئوکے لیے ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے اراکین بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ایوان سے واک آئوٹ کر گئے۔مریم نواز نے اپوزیشن کو منا کر ایوان میں واپس لانے کا کہا جس پر 6لیگی رہنما اپوزیشن کو منانے پہنچ گئے، مریم نواز نے کہا کہ اسپیکر صاحب اپوزیشن کو بولنے کی اجازت دیدیں، آپ ہار ہیں یا جیت رہے ہیں مقابلہ کرنا جمہوریت کا حسن ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی