i پاکستان

مریم نواز نے ایمرجنسی مریضوں کیلئے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دیدیتازترین

March 15, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دور دراز علاقوں سے مریضوں کی ایمرجنسی منتقلی کے لئے اپنا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ بروقت ہسپتال نہ پہنچنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں، سرگودھا ہسپتال میں ہارٹ اٹیک کے مریض کو بے بس دیکھ کر دلی دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقو ں میں حادثے کی صورت میں متاثرین کو بروقت ہسپتال پہنچانا ناگزیر ہے، موٹروے پر بھی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو سروس شروع کی جائے گی۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں بہت جلد ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز بھی کر دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی