سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ یہ سب کچھ مرشد کی وجہ سے ہوا، اس مرشد نے مریدوں کا بھی بیڑا غرق کردیا اور ملک کا بھی۔ توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا مزید کہناتھا کہ سعودی عرب کی وجہ سے ہمیشہ پاکستان کو سہارا ملتا ہے،خانہ کعبہ کی تصاویر والی گھڑی کو بھی بیچا گیا،یہ کہتے تھے مجھے پیسے کی کوئی ہوس نہیں،کچھ تحائف 4،4ارب روپے کے بھی بیچے گئے، انہوں نے چند پیسوں کیلئے ملک کی عزت کو بیچا۔ سابق صوبائی وزیر نے کہاکہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، بچے بچے کو پتہ ہے توشہ خانہ میں کیا ہوا،یہ عملی طور پر کچھ نہیں کرتے، سوشل میڈیا پر سب کام کرتے ہیں، ان کاکہناتھا کہ شاید 8فروری کو یہ سوشل میڈیا پر وزیراعظم بھی بن جائیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی