i پاکستان

مرتضی بھٹو کو ملکی تاریخ کی گھنانی سازش کے تحت قتل کیا گیا، بلاول بھٹوتازترین

September 20, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مرتضی بھٹو کو ملکی تاریخ کی ایک گھنانی سازش کے تحت قتل کیا گیا۔ مرتضی بھٹو کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مرتضی بھٹو کی جمہوریت پسند سوچ اور زندگی بھر عوامی حقوق کیلئے سرگرم عمل رہنا مشعل راہ ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کی سیاسی وجمہوری آزادیوں اورمعاشی حقوق کی خاطر بھٹو خاندان نے جو قربانیاں دیں وہ بے مثال ہیں، شہید مرتضی بھٹو کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مرتضی بھٹو کو قتل کرنے کی سازش یہ تھی کہ ایک بھٹو کو نشانہ بنانے کیلئے دوسرے بھٹو کو مار دو، ہم پاکستان کو جمہوریت، ترقی اور مساوات کا گہوارہ بنا کر مرتضی بھٹو کے خواب کو حقیقت بنائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی