لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی(لیسکو) نے ساتھ سرکل کے منیجر آپریشن محمد حسین کو مس کنڈکٹ اور فرائض کی انجام دہی میں کوتاہی پر معطل کر دیا۔ترجمان لیسکو کے مطابق محمد حسین کے خلاف صارفین کو سپلائی فیلئر کی صورت میں بروقت ریلیف فراہم نہ کرنے اور مطلوبہ سہولیات کی فراہمی میں غفلت برتنے پر کارروائی کی گئی ۔ترجمان کے مطابق معطلی کے دوران محمد حسین کو حاضری کیلئے آپریشن ڈائریکٹر لیسکو کے ساتھ اٹیچ کر دیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو نے کہا کہ صارفین کو بہتر سروس اور فوری ریلیف فراہم کرنا لیسکو افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ فیلڈ آپریشنز میں مطلوبہ ایفیشنسی اور مثر کارکردگی برقرار نہ رکھنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ صارفین کی شکایات کے بروقت ازالے اور سپلائی فیلئرز پر فوری رسپانس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی