اسرائیل،امریکہ اور ایران میں شدید کشیدگی کے باعث پیر کے روز بھی کئی پروازوں کو مشرق وسطی کیلئے منسوخ کردیاگیا جبکہ پاک افغان کشیدگی کے باعث کراچی سے بیرون ملک روانہ ہونے والی نو پروازیں متاثرہوئی ہیں۔منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے دوحاجانیوالی قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 611،605اورکراچی سے دبئی جانے والی فلائی دبئی کی پرواز ایف زیٹھ 334،297،299شامل ہیں۔کراچی سے ابو ظہبی جانیوالی اتحاد ایئر ویز کی پرواز ای وائے 293 ،کراچی سے شارجہ جانیوالی ایئر عربیہ کی پرواز جی نائن 543اورکراچی سے مسقط جانیوالی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیووائی 324 بھی منسوخ ہونیوالی پروازوں میں شامل ہیں۔کراچی اور افغانستان میں سنگین صورتحال کے باعث بھی 6 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جن میں کراچی سے لاہورجانیوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 143،کراچی سے لاہورجانیوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے406،کراچی سے اسلام آبادجانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 308،کراچی سے اسلام آبادجانیو الی ایئربلیو کی پرواز پی اے 200 ،کراچی سے کوئٹہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 851 اورکراچی سے پشاورجانیوالی فلائی جناح کی پرواز نائن پی 865شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی