i پاکستان

مشتاق احمد یوسفی کا102واں یوم پیدائش 4ستمبر کو منایا جائے گاتازترین

September 02, 2023

اردو ادب کے معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کا102واں یوم پیدائش 4ستمبر کو منایا جائے گا۔ مشتاق احمد یوسفی 4 ستمبر 1921ء جے پور (بھارت) میں پیدا ہوئے تھے۔ان کی تصانیف میں چراغ تلے، خاکم بدہن، زرگزشت،آب گم اور شام شعر یاراں کے نام شامل ہیں۔ مشتاق احمد یوسفی کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز کے اعزازات سے سرفراز کیا گیا تھا جبکہ اکادمی ادبیات پاکستان نے انہیں پاکستان کا سب سے بڑا ادبی اعزاز کمال فن ایوارڈ عطا کیا تھا۔مشتاق احمد یوسفی طویل علالت کے بعد20 جون2018ء کو انتقال کرگئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی