i پاکستان

مشترکہ پارلیمانی اتحاد، حکمت عملی کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہتازترین

August 25, 2026

پی ٹی آئی اور جمعیت علمائے اسلام (ف)نے پارلیمان میں مشترکہ اپوزیشن کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی(ف) کے ارکان شامل ہوں گے، جبکہ دونوں جماعتیں کمیٹی کیلئے اپنے نام مرکزی قائدین کو فراہم کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی پارلیمانی امور، قانون سازی اور حکومت کو پارلیمان کے اندر موثر انداز میں ٹف ٹائم دینے سے متعلق تجاویز مرتب کرے گی، کمیٹی کو اجلاس کے بائیکاٹ سمیت اہم پارلیمانی فیصلوں کے حوالے سے اختیارات بھی حاصل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کے ارکان کمیٹی کی جانب سے طے کی جانے والی حکمت عملی اور ہدایات پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے۔مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ گزشتہ شب اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں پارلیمان کے اندر حکومت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی