اسلام آباد میں سی ڈی اے کی جانب سے مسیحی قبرستان سیکٹر ایچ ایٹ میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی اور متعدد بار توجہ دلانے کے باوجود نظر انداز کرنے پراسلام آباد بھر کے سیاسی سماجی اور کاروباری رہنماوں کا گذشتہ روز اجلاس منعقد ھوا جس میں تمام سیکٹرز سے بڑی تعداد میں رہنماوں نے شرکت کی اجلاس میں پی ایم ایف اور پی سی بی ایف کے چیئرمین چو دھری اشرف فرزند نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ انتہائی افسوس ناک عمل ھے کہ ایک اجتماعی بنیادی ضرورت کے لئے پاکستان کے کیپٹل کے مسیحی لوگ ایک سال سے آواز بلند کر رہے ہیں اور سی ڈی اے کے کرپٹ افسران سمیت کوئی بھی اعلی حکام بشمول وزیر داخلہ کے افسران اور منتخب ممبر قومی اسمبلی سمیت کوئی بھی مسیحی کیمونٹی کا مسئلہ حل کرنے میں دلچسپی نہیں شو کر رہا، حالانکہ ریاست کی زمہ داری ھے کہ اپنے شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانا اسلام آباد میں بڑے بڑے میگا پروجیکٹ دنوں میں مکمل ھو رہے ہیں مگر مسیحیوں کے چھوٹے سے قبرستان میں بنیادی سہولتوں کے فراہمی کے لئے سست روی اور عجلت سے کام لیا جا رہا ھے سی ڈی اے کی کار گردگی یہ ھے کہ 2023 میں پلاٹ قبرستان کے لئے مختص ھوا اور مئی 2025 تک اس میں کوئی کسی قسم کا کام نہ ھوا اور ادارے کے چند کرپٹ عناصر نے میت کے تدفین کا عمل بھی شروع کروا دیا جوکہ انتہائی تکلیف دہ عمل ھے
موجودہ صورت احوال میں پلا ٹ کی باونڈری وال نہ ھونے کی وجہ سے آوارہ کتے اور بلیاں قبروں کی بے حرمتی کرتی ھوئی سرعام ساتھ سڑک سینظر آتی ہیں پلاٹ کی لیولنگ بلکل بھی نہیں ہمارا وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ ھے کہ اسکی انکوائری کرکے ادارے کی ساکھ کو نقصان اور بدنامی کا باعث بننے والے زمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے چند عناصر کی غیر زمہ دار نہ عمل سے ادارے کی بدنامی ھو رہی ھے بنیادی سہولیات کے حصول کے لئے جانے والے سائلین کو فٹ بال بنا تے ھوئے کہا جاتا ھے کہ اب آپکا کام ھو جائے گا اگر آپ اسی طرح فائل کا فالو اپ کرتے رہے اس موقع پر سماجی رہنما جمیل کھوکھر نے کہا کہ یہ ریاست کی زمہ داری ھے کہ اپنے شہریوں کو میت کی تدفین کے متعلق سہولیات بہم فراہم کرنا چند عناصر مذہیبی امتیازی سلوک کرتے ھوئے روڑھے اٹکا رہے ہیں جس سے مسیحی قوم میں گہری تشویش اور شدید زہنی اضطراب پایا جاتا ھے ہمارا مطالبہ ھے قبرستان کے متعلقہ تمام ضروری سہولیات جلد فراہم کی جائیں تاکہ اپنے پیاروں کو اچھے طریقے سے دفنا سکیں اجلاس میں دیگر شرکا جن میں عمران شہزاد سہوترا، عدیل غوری،مقبول کھوکھر،عرفان سلامت، شہباز نار،اعمانوئیل سراج، خالد بھٹی، یونس شکیل، یعقوب گلزار، جسپر گل ناصر محمود، رفعت پرنس سیم کھوکھر، ساغر رندھاوا دلشاد کھوکھر یونس مسیح ارشد گل بشپ امجد لیاقت رضا اور آصف جان سمیت سب نے متحد ھو کر سہولیات کیحصول کے لئے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم کرتے ھوئے وزیر داخلہ سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی