مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وہ مسلم لیگ میں تھے اور رہیں گے،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ میرے اور میرے داماد کے گھر چھاپہ مار کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کا کنونشن میرے داماد زاہد بہار نے منعقد کروانا تھا، وہ پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلی کا امیدوار ہے،جاوید ہاشمی نے کہا کہ میں مسلم لیگ میں تھا اور رہوں گا، چھاپے سے پہلے شاید پی ٹی آئی ورکرز کنونشن میں نہ جا تا لیکن اب جائوں گا، تحریک انصاف اب اس بات پر آگئی جو میں ہمیشہ کہتا رہا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی