i پاکستان

مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے صدر چوہدری عبد الرحمن کی نواز شریف سے ملاقاتتازترین

May 18, 2024

مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے صدر چوہدری عبد الرحمن کی نواز شریف سے ملاقات ،آزاد کشمیر کے عوام کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے بجلی اور آٹے پر سبسڈی کا تاریخی پیکج دینے پر شکریہ ادا کیا، ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات کی فراہمی سمیت دیگر پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، نواز شریف نے صدر اوورسیز کو بیرون ملک پارٹی کو مزید متحرک بنانے کا ٹاسک دیا، جمعہ کو یہاں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے مسلم لیگ(ن) اوور سیز کے صدر چوہدری عبد الرحمن نے تفصیلی ملاقات کی جس میں چوہدری عبد الرحمن نے قائد مسلم لیگ کو بیرون ملک پارٹی کو منظم کرنے اور اس کا دائرہ مزید وسیع کرنے پر بریفنگ دی، چوہدری عبد الرحمن نے آزاد کشمیر میں جاری احتجاج کو احسن اندازمیں ختم کرانے کے وفاقی حکومت کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ قائد مسلم (ن) کی ہدایت پر وزیر اعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر کے لئے 23ارب کا پیکج دے کر کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں، وزیر اعظم پاکستان نے آٹے اور بجلی پر سبسڈی کے لئے فوری طور پر فنڈز آزاد کشمیر حکومت کو منتقل کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان کسی بھی مشکل میں کشمیریوں کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی