i پاکستان

مسلم لیگ ن کی نزہت صادق، جے یو آئی کے مولانا عبدالغفور حیدری سینیٹ کی نشست سے مستعفیتازترین

February 29, 2024

مسلم لیگ ن کی سینیٹر نزہت صادق نے سینیٹ کی نشست سے استعفی دیدیا۔سنیٹر نزہت صادق نے اپنا استعفی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے منظور کر لیا، سینیٹر نزہت صادق بطور رکن قومی اسمبلی حلف لیں گی۔دوسری جانب جمعیت علما اسلام کے مولانا عبدالغفور حیدری بھی سینیٹ کی نشست سے مستعفی ہو گئے ہیں۔سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے بھی اپنا استعفی چیئرمین صادق سنجرانی کو پیش کیا جسے انہوں نے منظور کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی