پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بدھ کو(آج) طلب کر لیا گیا۔ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاس میں سہ پہر 3بجے ہوگا، اجلاس کی صدارت پارٹی قائد نواز شریف کریں گے، نومنتخب لیگی ارکان قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کر دی گئی، اجلاس میں شہباز شریف کو وزیراعظم نامزد کرنے کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی، 28فروری کو ہی مسلم لیگ ن اور دیگر اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، نواز شریف پنجاب ہاس میں نو منتخب ارکان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے،اجلاس میں اتحادی جماعتیں شہباز شریف کو وزیراعظم بنوانے کے فیصلے کی تائید کریں گی، 29فروری کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی