i پاکستان

مسلم لیگ ن نے سینیٹ کے ٹکٹ تقسیم کرنا شروع کر دیئےتازترین

March 15, 2024

ملک بھر میں سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 19مارچ 2024تک مکمل کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن نے سینیٹ کے ٹکٹ تقسیم کرنا شروع کر دئیے۔ پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے پرویز رشید، طلال چوہدری اور ناصر بٹ کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایت دے دی گئی۔ آج شام تک تمام نشستوں پر امیدواروں کو آگاہ کردیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹرسعید الہی نے بھی سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے، ڈاکٹرسعید الہی نے کہا کہ کاغذات نامزدگی ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے حاصل کئے ہیں، قیادت جو فیصلہ کرے گی مجھے قبول ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی