i پاکستان

مسلم لیگ (ن)کے دفتر پر حملے کا کیس،صنم جاوید کی ضمانت منظورتازترین

January 29, 2024

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے لاہور کے علاقے ماڈل ٹان میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن)کے دفتر کو جلانے کے کیس میں صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ مسلم لیگ(ن)کا آفس جلانے کے مقدمے میں صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا، انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔ خیال رہے کہ 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی