i پاکستان

مصنوعی بارش برسانے والے طیارے ہی نہیں، پنجاب حکومت کا پروگرام کھٹائی میں پڑ گیاتازترین

December 05, 2023

پنجاب حکومت کا دن بدن بڑھتی اسموگ پر قابو پانے کے لیے مصنوعی بارش برسانے کا پروگرام کھٹائی میں پڑ گیا۔ ملک میں مصنوعی بارش برسا نے والے طیارے ہی موجود نہیں ہیں۔ پلانٹ پروٹیکشن کے چیف پائلٹ کیپٹن زمان چیمہ کاکہنا ہے کہ ان کے پاس صرف ٹڈی دل کے تدارک اور فصلوں پر اسپرے کرنے والے طیارے ہیں۔ والٹن ائیرپورٹ پر کروڑوں روپے کے طیارے ناکارہ ہوچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی