i پاکستان

مصطفی کمال کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی مبینہ آڈیو سامنے آگئیتازترین

February 28, 2024

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)پاکستان کے رہنما مصطفی کمال کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آگئی،آڈیو میں کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہم تو پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ تھے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن اپوزیشن میں تھیں، ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا، جس سے ووٹرناراض ہوا۔کامران ٹیسوری مبینہ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ پہلے ہمیں7سیٹیں ملیں تھیں، وہ ہمارا ووٹ بینک تھا، آج ہمیں ووٹ نہیں ملا، حکومت میں شامل ہونے کے بدلے ایک وزارت دے رہے ہیں، وہ گورنر سندھ بھی اپنا لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ ملے بھی نہیں اور حکومت میں گئے تو حشر اور برا ہونے والا ہے، ان کا کہنا تھا ہمارا مینڈینٹ سو فیصد جعلی ہے، ہم نے کہا ایسی بھی جماعت ہے جس کا مینڈینٹ دو سو فیصد جعلی ہے۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی دبا ئوڈال رہی ہے گورنر سندھ ایم کیو ایم کا نہ ہو، وہ ایک شخص کو گورنر بنوانا چاہتے ہیں، اس شخص کا نام خالد مقبول کو پتہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی