i پاکستان

مصطفی کمال کی آڈیو ویڈیو لیک اور اعتراف مکافات عمل ہے، حلیم عادل شیختازترین

February 28, 2024

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مصطفی کمال کی آڈیو ویڈیو لیک اور اعتراف مکافات عمل ہے، جیسے چوری کی گاڑی کوئی نہیں خریدتا ویسے ہی ایم کیو ایم کا مینڈیٹ ہے، یہ لوگ چوری کا مینڈیٹ لے کر وزارتیں لینے گئے تھے۔ایک بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہمینڈیٹ بیچنے گئے تھے فارم 45ہے تو سامنے لائو، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا مینڈیٹ چوری اور ایم کیو ایم کا ڈاکے کا ہے، اب آپ کو بھی تسلیم کر لینا چاہیے یہ چوری کا مینڈیٹ ہے،انہوں نے کہا کہ کراچی میں عوام نے ووٹ پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو دیا، بہتر ہے چوری کا مال واپس کر دیں لوگوں نے آپ کو رد کیا، اب تو آپ لوگوں کو نام نہاد اتحادیوں نے بھی رد کر دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایک سیٹ واپس لیں گے، کراچی سے 20اور حیدرآباد سے 2قومی اسمبلی کی سیٹیں ہماری جیتی ہوئی ہیں، پورے ملک سے 183قومی اسمبلی کی سیٹیں ہم نے جیتی ہیں، انشا اللہ دو تہائی اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی