i پاکستان

مستونگ اور گردونواح میں3.9 شدت زلزلے کے جھٹکےتازترین

December 15, 2023

بلوچستان کے ضلع مستونگ و گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 18 کلو میٹر جبکہ مرکز مستونگ سے 32 کلومیٹر دور مغرب میں واقع تھا۔ زلزلے کی شدت کم ہونے کی وجہ سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی