i پاکستان

مستونگ دھماکا: سہولت کاری کے شبے میں 8 افراد کو حراست میں لے لیا گیاتازترین

October 04, 2023

سکیورٹی اداروں نے مستونگ دھماکے میں ملوث ہونے اور سہولت کاری کے شبے میں 8 افراد کو حراست میں لے لیا۔ مستونگ خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مختلف آپریشنز کیے جارہے ہیں۔ حراست میں لیے گئے افراد کی نشاندہی پر مزید کارروائیاں کی جارہی ہیں تاہم خود کش حملہ آورکی شناخت کے حوالے سے تاحال ڈیٹا موصول نہیں ہوا۔ ڈی این اے اور فارنزک کی رپورٹس تاحال موصول نہیں ہوئیں جب کہ حملہ آور کی شناخت کے لیے دیگر ذرائع بھی استعمال کیے جارہے ہیں۔ مستونگ خودکش دھماکے کی تحقیقات اور نتائج میں کچھ وقت لگے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی