i پاکستان

مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 سوشل میڈیا اکاونٹس بندتازترین

March 19, 2024

اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے ساڑھے 400 سے زائد سوشل میڈیا اکاونٹس بند کرا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کے انسداد انتہا پسندی یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے ملک میں مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 سوشل میڈیا اکاونٹس بند کرادیئے۔ پولیس ذرائع پولیس نے منفی سرگرمیوں میں ملوث 1522 اکانٹس کی نشان دہی کی تھی اور ان اکاونٹس کی بندش کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھا، بند ہونے والے اکاونٹس میں 65 مذہبی اور 47 ملک مخالف پراپیگنڈہ کرتے تھے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بند کیے گئے 350 اکانٹس دہشت گردی کا مواد پھیلانے میں ملوث تھے، نشاندہی کیے گئے دیگر 1060 اکاونٹس بھی جلد بند کرادیئے جائیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی