i پاکستان

مظفر آباد،شہباز شریف کا قدرتی آفت میں جاں بحق افراد کیلئے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلانتازترین

March 08, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفت کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لیے20 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔مظفر آباد کا دورہ کے موقع پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جن کے مکانات تباہ ہوئے انھیں 7 لاکھ روپے ملیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے 8 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی ہوگئے، دعا کہ اللہ جاں بحق ہونے والوں کو جنت میں جگہ عطا فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کیساتھ پوری قوم کی طرف سے تعزیت کے لیے آیا ہوں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسانی زندگی کی کوئی قیمت نہیں ہوتی، جاں بحق افراد کے لیے20 لاکھ اور زخمیوں کو 5 لاکھ ملیں گے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جن کے مکانات تباہ ہوئے انھیں 7 لاکھ روپے ملیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم بڑے فیصلے کریں، کڑوے فیصلے اشرافیہ کے لیے ہوں گے، عام آدمی کو فائدہ ہوگا، عام آدمی کے بچوں کو تعلیم اورکاروبار میں تحفظ چاہیے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ سالوں میں پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنا ہوگا، ذاتیات سے بالاتر ہو کر نفرت کو ختم کرنا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی