i پاکستان

مظفرگڑھ، باراتیوں کا رکشہ نہر میں گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی، 9 بچے لاپتہتازترین

August 11, 2026

مظفرگڑھ کینال میں گزشتہ روزباراتیوں کا رکشہ نہر میں گرنے کے بعد نہر سے مزید 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ریسکیو کے مطابق رکشہ حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی جس میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ 9 لاپتہ بچوں کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، لاپتہ بچوں کی عمریں 3 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔ریسکیو کے مطابق رکشہ حادثے میں 11 افراد کو بچالیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی