i پاکستان

مظفرگڑھ، مبینہ بدفعلی سے متاثرہ لڑکا دم توڑگیاتازترین

September 16, 2026

مظفرگڑھ رنگ پورمیں مبینہ بدفعلی سے متاثرہ لڑکا دم توڑگیا۔پولیس کے مطابق 15 سال کے لڑکے کو 22 اگست کو اسلحے کے زور پرمبینہ طورپربدفعلی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکا گردوں کے مرض میں بھی مبتلا تھا، موت کی وجہ جاننے کیلئے پوسٹ مارٹم کرایا جارہا ہے۔ ڈی پی او مظفر گڑھ کا کہنا ہے کہ مبینہ بدفعلی کا مقدمہ 28 اگست کو درج کیا گیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی