i پاکستان

متنازع ٹویٹ کیس، اعظم سواتی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکمتازترین

September 27, 2023

سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹویٹ کیس میں رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا،متنازع ٹویٹس کرنے کے کیس میں اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے، اس سے قبل سپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا،اعظم سواتی پر سرکاری افسران کے خلاف متنازع ٹویٹس کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے کہیں بھی نظر آنے پر ایف آئی اے کو اعظم سواتی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی